Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / عطیہ دینے والے کے سینہ سے علحدہ شدہ دل ، سات گھنٹوں بعد دھڑکنے لگا

عطیہ دینے والے کے سینہ سے علحدہ شدہ دل ، سات گھنٹوں بعد دھڑکنے لگا

بیجنگ ۔ 19 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : مشرقی چین میں پیش آئے ایک انوکھے واقعہ میں قلب کی پیوندکاری حیرت انگیز طور پر کامیاب ثابت ہوئے حالانکہ عطیہ دہندہ کے سینہ سے دل نکالنے کے بعد سات گھنٹہ گذر چکے تھے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق جسم کے علحدگی کے چھ گھنٹے بعد دل کی دھڑکن دوبارہ بحال نہیں ہوسکتی لیکن مشرقی صوبہ فوجیان کے مریض 24 سالہ گوان کو سات گھنٹے بعد یہ دل لگایا گیا جس کے ساتھ ہی وہ کامیابی کے ساتھ دھڑکنے لگا ۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ عطیہ دینے والے شخص کو ذہنی طور پر فوت قرار دیا گیا تھا جب کہ مصنوعی تنفس پر بدستور زندہ تھا ۔ 10 منٹ تک اس کی حرکت قلب بند ہوگئی تھی جس کو اندرون دو منٹ بحال کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT