Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / عظمت قرآن ہر حال میں برقرار رکھا جائے

عظمت قرآن ہر حال میں برقرار رکھا جائے

ناگپور ۔ 5 مارچ ۔ (پریس ریلیز)مفتی ضمیم احمد صاحب مصباحی ( دارالعلوم اہل سنت احمدیہ بغدادیہ ، شطرنجی پورہ ، ناگپور) نے اپنے ایک خطاب کے دوران کہا کہ اولیاء کرام کی مزارات پر قرآنی آیات لکھی ہوئی چادریں ہرگز نہ چڑھائیں اور نہ ہی ان چادروں کو خریدیں ۔ بے وضو قرآنی آیات والی چادرروں کو چھوڑناحرام و ناجائز ہے ۔ لوگ صندل نکالتے وقت اپنے سر

ناگپور ۔ 5 مارچ ۔ (پریس ریلیز)مفتی ضمیم احمد صاحب مصباحی ( دارالعلوم اہل سنت احمدیہ بغدادیہ ، شطرنجی پورہ ، ناگپور) نے اپنے ایک خطاب کے دوران کہا کہ اولیاء کرام کی مزارات پر قرآنی آیات لکھی ہوئی چادریں ہرگز نہ چڑھائیں اور نہ ہی ان چادروں کو خریدیں ۔ بے وضو قرآنی آیات والی چادرروں کو چھوڑناحرام و ناجائز ہے ۔ لوگ صندل نکالتے وقت اپنے سروں اور کمر میں باندھتے ہیں جو کھل کھل کر زمین پر گرتی ہے ۔ یہ چادریں مزارات سے اترنے کے بعد ان لوگوں کے بدن پر بھی دیکھی گئی ہیں جو صاحب ایمان نہیں ہیں اور جو شراب ، گانجے کے نشے میں شرابور رہتے ہیں۔ جن کے کپڑے گندے ، غلیظ اور ناپاک رہتے ہیں جن کو خود اپنی سدھ نہیں ہے ۔ ایسی کئی مثالیں ہیں جو عام طورپر دیکھنے میں آتی ہے ۔

مسلمانو ! قرآن شریف میں خود اﷲ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے کہ ’’ہم اگر قرآن کو کسی پہاڑ پر اتارتے تو پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتا اﷲ کے خوف سے‘‘۔ (سورہ حشر ، آیت نمبر 21) مسلمانو ! پروردگار عالم رؤف و رحیم ہے مگر یہ نہ بھولو کہ وہ جبار و قہار بھی ہے ۔ اس کے جلال و غضب کو دعوت نہ دو ۔ اپنے ہاتھوں قرآن مقدس کی بے حرمتی کے اسباب نہ پیدا کرو ۔ درگاہ کمیٹی ، خادموں و مجاوروں کا فرض بنتا ہے کہ قرآنی آیات والی چادریں واپس کردیں اور پوری کوشش کریں کہ ایسی چادریں دربار اولیاء میں نہ چڑھیں۔ پروردگار عالم نے چاہا تو آپ کے اس عمل سے آج نہیں تو کل ضرور تبدیلی ہوگی اور چراغ سے چراغ جلتا رہے گا ۔ مولیٰ تبارک و تعالیٰ عالم اسلام کو صراط مستقیم پر چلائے اور شیطان کے مکر و فریب سے بچائے ۔

TOPPOPULARRECENT