عظیم اتحاد ‘ آئندہ لوک سبھا انتخابات تک جاری رہیگا: رینوکا چودھری

حیدرآباد 24 نومبر ( این ایس ایس ) کانگریس کی شعلہ بیان لیڈر رینوکا چودھری نے آج کہا کہ ریاست میںتشکیل دیا گیا عظیم اتحاد لوک سبھا انتخابات کی تکمیل تک جاری رہیگا ۔ انہوں نے کھمم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ برسر اقتدار ٹی آر ایس نے ریاست میں تمام طبقات کے عوام کو دھوکہ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے ۔ چیف منسٹر نے پانی ‘ فنڈز اور روزگار کے نعرہ کا بیجا استعمال کیا ہے اور اس کے ذریعہ کے سی آر نے خود فائدہ حاصل کیا اور پارٹی کارکنوں کو فائدہ پہونچایا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT