Wednesday , December 19 2018

عظیم اتحاد سے بی جے پی کو زبردست نقصان ہوگا : وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ 

لکھنؤ : اترپردیش میں عظیم اتحاد کے بننے سے بی جے پی خوفزدہ ہے اور پہلی مرتبہ پارٹی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اعتراف کیا ہے کہ اگر عظیم اتحاد بن گیا تو ان کی پارٹی کو ۲۰؍ سیٹوں تک نقصان ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ راجناتھ سنگھ کا شمار اترپردیش کے بڑے رہنماؤں میں ہوتا ہے اور ریاست کے نبض سے اچھی طرح واقف ہیں ۔

انگریزی روزنامہ کو دئے گئے ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں اگر تین چار پارٹیاں ہاتھ ملاتی ہیں تو بی جے پی کو ۲۰؍ سیٹوں کا نقصان ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات اور عام انتخابات میں بہت فرق ہے ۔عام انتخابات میں عوام یہ دیکھتی ہے کہ کون سی سیاسی پارٹی ملک کو استحکام کرسکتی ہے ۔ واضح رہے کہ 2014ء میں بی جے پی کو اس ریاست سے سب سے زیادہ سیٹیں حاصل ہوئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT