Tuesday , November 13 2018
Home / شہر کی خبریں / عظیم اتحاد میں تلگودیشم کو 14 نشستیں ‘ امیدواروں کی فہرست نائیڈو کو پیش

عظیم اتحاد میں تلگودیشم کو 14 نشستیں ‘ امیدواروں کی فہرست نائیڈو کو پیش

تلنگانہ قائدین کی چیف منسٹر اے پی سے ملاقات ۔ دو دن میں ناموں کا اعلان متوقع
حیدرآباد8 نومبر (سیاست نیوز) اسمبلی انتخابات کیلئے کانگریس زیرقیادت عظیم اتحاد میں شامل تلگو دیشم کو 14 نشستیں فراہم کرکے حلقوں کی نشاندہی کرلی گئی جس کی روشنی میں تلنگانہ تلگو دیشم قائدین نے امیدواروں کے ناموں کے اعلان سے قبل پارٹی صدر چندرا بابو نائیڈو سے منظوری حاصل کرنے انہیں فہرست پیش کی۔ وجئے واڑہ پہنچ کر نائیڈو سے ملاقات کرنے والوںمیں مسرز ایل رمنا صدر تلنگانہ تلگو دیشم، آر چندر شیکھر ریڈی رکن پولیٹ بیورو و دیگر شامل تھے۔ ایل رمنا نے چندرا بابو نائیڈو کو حالات سے واقف کروایا۔ بعدازاں ایل رمنا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ میں تلگو دیشم امیدواروں کے ناموں کا ایک یا دو دن میں اعلان کیا جائے گا اور امیدواروں کے ناموں کی چندرا بابو سے منظوری کے فوری بعد این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں امیدواروں کی فہرست جاری کی جائیگی۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ میں انتخابات کی دوسری اسمبلی میں تلگو دیشم دو عددی نمبر پر مشتمل نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی اور اسمبلی میں تلگو دیشم اہم رول ادا کرے گی۔ عظیم اتحاد کے ذریعہ صرف 14 نشستیں تلگو دیشم کو مختص کئے جانے کے پیش نظر عظیم اتحاد کی تشکیل میں اہم رول ادا کرنے والے قائدین ایل رمنا اور آر چندر شیکھر ریڈی نے اسمبلی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے عظیم اتحاد کو کامیاب بنانے کے مقصد سے ان کے حلقہ جات اسمبلی سے کانگریس کامیابی کیلئے انتخابی مہم چلانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ تلنگانہ میں عظیم اتحاد کے اقتدار کی صورت میں صدر تلگو دیشم ایل رمنا کو رکن کونسل منتخب کرکے کابینہ میں شامل کرنے اور آر چندر شیکھر ریڈی کو راجیہ سبھا کی رکنیت فراہم کئے جانے کا امکان ہے۔

TOPPOPULARRECENT