Wednesday , November 21 2018
Home / شہر کی خبریں / عظیم اتحاد میں نشستوں کی تقسیم پر آئندہ دو دن میں فیصلہ

عظیم اتحاد میں نشستوں کی تقسیم پر آئندہ دو دن میں فیصلہ

حلیف جماعتو ں میں اختلافات کی تردید۔ صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی کا بیان
حیدرآباد ۔ 5 نومبر ( سیاست نیوز) عظیم اتحاد میں نشستوں کی تقسیم پر ہنوز قطعی فیصلہ نہیں ہوا ۔ سی پی آئی اور ٹی جے ایس نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ۔ صدر پردیش کانگریس اُتم کمار ریڈی نے عظیم اتحاد میں ناراضگیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایک دو دن میں نشستوں کو قطعیت دیدی جائیگی ۔ عظیم اتحاد میں شامل جماعتوں کے قائدین کا آج اجلاس منعقد ہوا ۔ کانگریس سے اُتم کمار ریڈی ‘ تلگودیشم سے ایل رمنا ‘ سی پی آئی سے چاڈا وینکٹ ریڈی اور تلنگانہ جنا سمیتی سے پروفیسر کودنڈارام نے شرکت کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ 14 کے بجائے 16 حلقے دینے کا تلگودیشم نے مطالبہ کیا ۔ ٹی جے ایس 8 کے بجائے 10حلقے اور سی پی آئی 9 حلقوں کی فہرست پیش کرکے پانچ سے کم حلقوں پر سمجھوتہ نہ کرنے پر بضد ہے ۔ کانگریس 95 حلقوں پر مقابلہ کا پہلے ہی اعلان کیا ہے ۔ اُتم کمار ریڈی نے کانگریس کے طاقتور امیدوار ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے سی پی آئی اور ٹی جے ایس کو انتخابات میں کامیابی کے بعد ایم ایل سی دینے کا وعدہ کیا ہے ۔ تاہم دونوں جماعتوں نے ان کے پاس بھی دعویداروں ہونے کا دعویٰ کرکے کانگریس کو چند نشستوں کی قربانی دینے کا مشورہ دیا ۔ اجلاس کے درمیان سے وینکٹ ریڈی اور کودنڈا رام چلے گئے ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اُتم کمار نے عظیم اتحاد میں اختلافات اور سی پی آئی و ٹی جے ایس اتحاد سے علحدہ ہوجانے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ عظیم اتحاد سے کوئی گیا نہیں ہے اور نہ جائیگا ۔ چاروں جماعتیں مشترکہ انتخابات کا سامنا کریں گے ۔ انہوں نے مذاکرات کے درمیان سے پروفیسر کودنڈارام چلے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان سے مذاکرات کا عمل مکمل ہوچکا تھا جس کے بعد ہی وہ گئے ہیں ۔وینکٹ ریڈی سے بھی گفتگو جاری ہے ۔ اُتم کمار نے کہا کہ 6 نومبر کو دہلی میں اسکریننگ کمیٹی اجلاس ہوگا اور 9 نومبر تک کانگریس امیدواروں کی فہرست جاری ہونے کا امکان ہے ۔

TOPPOPULARRECENT