عظیم اتحاد کو 70 نشستوں پر کامیابی کیساتھ اقتدار کی توقع: یادو ریڈی

حیدرآباد۔ 25 نومبر (این ایس ایس) مخالف پارٹی سرگرمیوں کے سبب ٹی آر ایس سے خارج رکن قانون ساز کونسل یادو ریڈی نے آج کہا کہ گھر (کانگریس میں) واپسی پر خوی محسوس ہورہی ہے۔ یادوا ریڈی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں حتی کہ وضاحت طلب کئے بغیر ہی پارٹی سے خارج کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے زیرقیادت مہا کوٹمی کو 66 تا 70 نشستیں حاصل ہوں گی۔ گڈور نارائنا ریڈی کے سروے کے مطابق 7 ڈسمبر کو ہونے والے انتخابات میں کانگریس کی جیت ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT