Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / عظیم اتحاد کیلئے تیار ہوجائیں

عظیم اتحاد کیلئے تیار ہوجائیں

لالو پرساد کا 70 ویں سالگرہ کے موقع پر پیام، مختلف قائدین کی مبارکباد

پٹنہ، 11 جون (سیاست ڈاٹ کام)راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو کی 70 ویں سالگرہ پر آج بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار سمیت کئی جماعتوں کے لیڈروں نے مبارک باد پیش کی ہے ۔ لالو پرسادیادو کی بیوی و سابق وزیر اعلیٰ شریمتی رابڑی دیوی کی رہائش گاہ دس سرکلر روڈ پر انہیں سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کا صبح سے ہی تانتا لگا رہا۔ وزیر اعلی نتیش کمار نے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر انہیں گلدستہ پیش کیا۔ اس کے بعد نتیش کمار نے لالو یادو سے گلے مل کر مبارک باد دی۔ لالو پرساد نے مرکز میں ’’عظیم تر اتحاد ‘‘ کی خواہش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے بہار کانگریس صدر اور ریاستی وزیر تعلیم کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دینے کے بعد ٹوئٹ کیا کہ ’’دہلی میں بہت جلد عظیم تر اتحاد کی قیادت ہوگی ۔ تمام اتحادی جماعتوں کو اس کی تیاری شروع کردینی چاہئیے ‘‘۔ آر جے ڈی صدر کو صبح سے ہی سالگرہ کی مبارک باد دینے والوں کا تانتا لگا رہا۔ آر جے ڈی کے ریاستی صدر رام چندر پوروے کارکنوں کی جانب سے ایک بڑا کیک لائے ، جسے لالو یادو نے کاٹا اور کارکنوں کو کھلایا۔ آر جے ڈی صدر کو یوم پیدائش کی مبارک باد دینے والوں میں صدر کانگریس سونیا گاندھی ، چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی اور دیگر شامل ہیں ۔ اترپردیش میں عظیم تر اتحاد کی کوششیں اگرچہ ناکام رہی ہیں لیکن مجوزہ صدارتی انتخاب کیلئے بی جے پی کے خلاف اپوزیشن جماعتیں پھر ایک بار متحد ہورہی ہیں ۔
پارٹی کے ریاستی صدر رام چندر پوروے ، وزیرخزانہ عبدالباري صدیقی، کانگریس کے ریاستی صدر اور وزیر تعلیم اشوک چودھری، وزیر زراعت رام وچار رائے ، اقلیتی بہبود کے وزیر عبد الغفور، وزیر سیاحت انیتا دیوی، لیبر وسائل کے وزیر وجے پرکاش، کان کے وزیر منیشور چودھری، وزیر صنعت جے کمار سنگھ، وزیر ٹرانسپورٹ چندریکا رائے سمیت نتیش کابینہ کے کئی وزرا، رکن اسمبلی اور ایم ایل سی شامل تھے ۔لالو پرساد یادو نے اپنی تقریر میں مرکز میں عظیم اتحاد کیلئے تیار رہنے کا مشورہ دیا ۔

 

TOPPOPULARRECENT