Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / عظیم سیکولر اتحاد ’’تھری ایڈیٹس‘‘ کے مماثل

عظیم سیکولر اتحاد ’’تھری ایڈیٹس‘‘ کے مماثل

سیتامڑھی اور بیٹیا میں وزیراعظم نریندر مودی کا انتخابی جلسوں سے خطاب

سیتامڑھی ؍ بیٹیا 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج عظیم سیکولر اتحاد کو ’’تھری ایڈیٹس‘‘ کے مماثل قرار دیتے ہوئے اِس پر شدید تنقید کی۔ اُنھوں نے کہاکہ نتیش کمار کو مجرموں کو پکڑنا چاہئے۔ آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو کی جائیدادوں کے بارے میں اور صدر کانگریس سونیا گاندھی کی جے ڈی (یو) کے اسٹنگ ویڈیو کے بارے میں تحقیقات کرنی چاہئے اور اس پر اعتراض کرنا چاہئے۔ اسٹنگ آپریشن کے ویڈیو میں آر جے ڈی کے رکن اسمبلی کو رشوت قبول کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ سیتامرھی اور بیٹیا میں یکے بعد دیگرے انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے چیف منسٹر نتیش کمار کے اچھی حکمرانی کے دعوؤں کو بکواس قرار دیا اور اسٹنگ کارروائیوں کا حوالہ دیا جن میں مبینہ طور پر جے ڈی (یو) کے دو ارکان اسمبلی بشمول ایک وزیر اور آر جے ڈی کے رکن اسمبلی کو رشوت قبول کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مودی نے کہاکہ یہبہار کو فروخت کرنے کی سازش کا ایک حصہ ہے۔ اُنھوں نے صدر کانگریس سونیا گاندھی کی اِس بارے میں خاموشی پر اعتراض کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ میڈم سونیا جی آپ کو بھی اِس کی جوابدہی کرنی چاہئے۔ آپ اکثر کچھ نہ کچھ کہتی رہتی ہیں۔ رقم کی کیمرے کے روبرو اِس منتقلی کے بارے میں آپ کیا کہنا چاہتے ہیں، کیا آپ کے خیال میں یہ ایک معمولی لین دین تھا۔ کیا آپ کے خیال میں اس کو اس سے زیادہ بڑا ہونا چاہئے تھا۔ کیا آپ سمجھتی ہیں کہ جو رقم اُنھوں نے حاصل کی اُسے حصہ داروں میں تقسیم نہیں کیا۔ کانگریس پارٹی ہر قسم کے بے بنیاد الزامات میں ملوث ہورہی ہے تاکہ آپ (عوام کو) گمراہ کرسکے۔ لیکن اُس وقت اپنا منہ بند کرلیتی ہے جبکہ بہار کے بارے میں بات چیت کی جاتی ہے۔ وہ بیٹیا میں انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT