Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / عظیم مجاہد جنگ آزادی اشفاق اللہ خان شہید کو ان کی یوم پیدائش کے موقع پر ہم سلام پیش کرتے ہیں

عظیم مجاہد جنگ آزادی اشفاق اللہ خان شہید کو ان کی یوم پیدائش کے موقع پر ہم سلام پیش کرتے ہیں

ریاست اترپردیش کے شاہجہاں پور میں اکٹوبر22سال1900کو اشفاق اللہ خان کی پیدائش ہوئی تھی۔ انگریزوں کے دور حکومت میں انہیں جنگ آزادی کی تحریک کے دوران کاکوری ٹرین ڈکیتی جس میں انگریزوں کا خزانہ لوٹ لیاگیا تھا کی وجہہ سے 19ڈسمبر1927کو فیض آباد کی جیل میں انگریزوں نے پھانسی پر لٹکادیاتھا۔

رام پرساد بسمل‘ چندرشیکھر آزاد ‘ راجندر لاہیری او ردیگر نے اشفاق اللہ خان نے کے ساتھ پھانسی پر لٹکائے گئے تھے۔ سال 1922میں چورا چوری واقعہ کے بعد جب مہاتماگاندھی نے عدم تعاون تحریک سے دستبرداری اختیار کرنے کے بعد بہت سارے نوجوانوں نے بائیں بازو تحریک سے جڑ گئے۔

ان میں سے ایک اشفاق اللہ خان تھے جنھیں اس بات کا یقین ہوگیا تھا کہ بہت جلد ہندوستان آزادہونے والا ہے اور انہوں نے انقلابیوں کے ساتھ دینے کا فیصلہ کیا او ررام پرساد بسمل سے دوستی کرلیا۔ رام پرساد بسمل بھی ایک انقلابی مزاج کی حامل شخصیت تھے جن کا تعلق شاہجہاں پور سے تھا۔

عامر خان کی فلم رنگ دے بسنتی میں اشفاق اللہ خان کے کردار کو بہتر انداز میں پیش کرنے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔

جنگ آزادی میں اشفاق اللہ خان کا نام کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ مگر پچھلے کچھ سالوں سے مسلم مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو فراموش کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جو بھگوا سیاست کا اہم کا حصہ ہے۔

مگر ہندوستان کی تاریخ سے کبھی بھی اشفاق اللہ خان جیسے عظیم مجاہدین جنگ آزادی کے ناموں سے نہیں نکالا جاسکے گا۔

TOPPOPULARRECENT