Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عفت حسینسرپور ٹاؤن وارڈ کمیٹی صدر نامزد

عفت حسینسرپور ٹاؤن وارڈ کمیٹی صدر نامزد

سرپورٹاؤن۔26 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن منڈل وارڈ رکن کمیٹی صدر کی حیثیت سے محمد عفت حسین کو نامزد کیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب سرپورٹاؤن منڈل کے 12گرام پنچایتوں کے تمام وارڈ اراکین کو موجودگی میں سرپورٹاؤن وارڈ رکن محمد عفت حسین کو سرپور ٹاؤن منڈل وارڈ رکن کمیٹی یونین صدر کی حیثیت سے نامزد کیا گیا ۔ ان کے علاوہ معاون صدر کی ح

سرپورٹاؤن۔26 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن منڈل وارڈ رکن کمیٹی صدر کی حیثیت سے محمد عفت حسین کو نامزد کیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب سرپورٹاؤن منڈل کے 12گرام پنچایتوں کے تمام وارڈ اراکین کو موجودگی میں سرپورٹاؤن وارڈ رکن محمد عفت حسین کو سرپور ٹاؤن منڈل وارڈ رکن کمیٹی یونین صدر کی حیثیت سے نامزد کیا گیا ۔ ان کے علاوہ معاون صدر کی حیثیت سے مہیش کمار اور نائب صدر کیلئے وینکٹیش اور رویندر ‘ سکریٹری کیلئے ایل پانڈو اور شریمتی شاردا ‘ خازن کی حیثیت سے شریمتی سجاتا اور جنرل سکریٹری درگم سوشیلا اور اراکین کمیٹی کی حیثیت سے 100لوگوں کو منتخب کیا گیا ہے ۔ محمد عفت حسین کو گرام پنچایت وارڈ منڈل صدر منتخب کرنے پر انہیں تمام لوگوں کے مسائل کی یکسوئی کرنے کی کوشش کرنے کا تیقن دیا اور اعزازی رقم کی منظور کیلئے ریاستی حکومت سے نمائندگیاں کرنے کا اعلان کیا ۔

TOPPOPULARRECENT