عقیدہ ختم نبوت سے خود اعتمادی کی روح پیدا ہوتی ہے

شادنگر 7 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سید الانبیاء سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت و نبوت پر ایمان کے ساتھ آپ کے خاتم النبین ہونے پر ایمان ضروری و لازم ہے اگر کوئی ختم نبوت پر ایمان نہ رکھے تو وہ کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہے دارالعلوم سبیل الہدی ٹرسٹ کے زیر اہتمام مسجد عزیزیہ عبدالستار شادنگر میں منعقدہ جلسہ تحفظ ختم نب

شادنگر 7 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سید الانبیاء سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت و نبوت پر ایمان کے ساتھ آپ کے خاتم النبین ہونے پر ایمان ضروری و لازم ہے اگر کوئی ختم نبوت پر ایمان نہ رکھے تو وہ کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہے دارالعلوم سبیل الہدی ٹرسٹ کے زیر اہتمام مسجد عزیزیہ عبدالستار شادنگر میں منعقدہ جلسہ تحفظ ختم نبوت سے صدر جلسہ مولانا محمد طاہر قاسمی بانی ادارہ و ناظم دارالعلوم سبیل الہدی ٹرسٹ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت انسانیت کیلئے شرف و اعزاز اور اس بات کا اعلان ہیکہ انسانیت شعور و فراست کی بلندیوں پر ہے ۔ انہو ںنے باتیا کہ قادنیت در حقیقت نبوت محمدی کے خلاف سازش ہے ۔ مرزا غلام احمد قادیانی اسلام کی ابدیت اور وحدانیت کو پارہ پارہ کرنے آیا ہے ۔ مولانا ارشد علی قاسمی جنرل سکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت اپنے بصیرت افروز خطاب میں فرمایا کہ آقا محمد صلی اللہ علیہ وسلم رحمۃ العالمین ہونے کو مانتا ہوں بشیر ونذیر ہونے کے مانتا ہوں چاند کے ٹکڑے کرنے کو مانتا ہوں، پہاڑیوں اور درختوں کو سلام کرنے کو مانتا ہوں سب صفتوں کو مانتا ہوں لیکن آپ خاتم النبین ہے نبوت آپ پر ختم ہوگئی یہ ہر گز نہیں مانتا ۔ اس پر ایمان نہیں ہے تو وہ کافر ہے دائرہ اسلام سے خارج ہے ۔ جناب مولانا مزمل والا جاہی بنگلور سے آئے ہوئے مہمان مقرر نے کہا کہ یہودیت اور عیسائیت اسلام دشمنی میں ابتداء سے آگے آگے ہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں یہود و نصاری دشمنی میں پیش پیش تھے ۔ مرزا غلام قادیانی یہودی اور عیسائی کی پیداوار ہے وہ اپنی کتابوں اور تحریروں میں لکھتا ہے کہ میں انگریز حکومت کا وفادار ہوں مولانا انصار اللہ قاسمی انچارج مجلس تحفظ ختم نبوت نے کہا کہ آج یہ فتنہ قادیانیت بہت سے مسلمان گھرانوں کو اپنے لپیٹ میں لے رہا ہے لوگ کم علمی اور دینی تعلیم سے دوری کی وجہ سے اس فتنہ کا شکار ہورہے ہیں امت مسلمہ کو اپنے عقیدہ ختم نبوت کو مضبوط بناتے ہوئے دشمنوں اور عیاروں سے ہوشیار رہنا چاہئے ۔ جناب احمد بن عبود عبداد ،ظہیر احمد ،حافظ عبدالماجد نے بھی جلسہ میں شرکت کی ۔ حافظ شبیر احمد خطیب اور حافظ محمد غوث امام مسجد عزیزیہ نے حاضری جلسہ اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ صدر جلسہ کے فرمانے پر پی ایم مولانا مزمل والا جاہی کی رقت انگیز دعا پر جلسہ اختتام کو پہنچا ۔

TOPPOPULARRECENT