Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / علاج کو بھی آدھار کارڈ سے منسلک کرنے کی تجویز

علاج کو بھی آدھار کارڈ سے منسلک کرنے کی تجویز

نئی دہلی ۔ /4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت اب اسپتالوں میں مریضوں کے علاج کو بھی آدھا سے مربوط کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے ۔ صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ آدھار کو صحت خدمات سے منسلک کیا جائے گا تاکہ صحت کے شعبہ میں کسی طرح کی بے قاعدگی نہ ہو ۔ اس نظام سے مریضوں کی صحت کا ریکارڈ رکھا جاسکے گا اور اس ریکارڈ کو آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجنے کے ساتھ ہی منشیات کے استعمال جیسی برائی پر بھی روک لگائی جاسکے گی ۔ تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ابھی آدھار کو صحت خدمات کے لئے ضروری نہیں بنایا گیا ہے ۔ اس عمل کو مرحلہ وار طریقے سے مرکز اور ریاستی حکومتوں کے مختلف صحت منوبے سے منسلک کیا جائے گا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT