Thursday , December 13 2018

علاج کے بہانے عوام کو لاکھوں کا دھوکہ، پولیس کو فرضی بابا کی تلاش

حیدرآباد 11 ڈسمبر (سیاست نیوز) علاج کے بہانے عوام کو لاکھوں روپئے کا دھوکہ دینے والے ایک فرضی بابا کے خلاف گولکنڈہ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ سید اسمٰعیل عرف ابّا جان نے رضیہ بیگم کو اُن کی لڑکے کے علاج کے بہانے مختلف اوقات میں 14 لاکھ روپئے نقد رقم اور 9 لاکھ روپئے مالیتی طلائی زیورات حاصل کئے اور علاج کرنے سے قاصر رہا۔ بتایا جاتا ہے کہ اسمٰعیل یہ دعویٰ کیا کرتا تھا کہ اس کے پاس کرشماتی طاقت ہے اور ایک ہنڈی میں روپئے اور طلائی زیورات ڈالنے سے اُن کے امراض اور دیگر پریشانی دور ہوجائیں گی۔ دھوکہ باز کے دعوے پر یقین کرتے ہوئے رضیہ بیگم نے لاکھوں روپئے رقم اور طلائی زیورات اُس کے حوالے کئے۔ علاج نہ ہونے پر اُس سے رقم اور زیورات لوٹانے کے اصرار پر وہ دھمکایا کرتا تھا کہ رضیہ بیگم کے مکان میں دیگر افراد روحانی امراض کا شکار ہوجائیں گے۔ پولیس گولکنڈہ اور بنجارہ ہلز پولیس نے بھی دھوکہ باز بابا کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اُس کی تلاش شروع کردی۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس آصف نگر مسٹر کے اشوک چکرورتی نے بتایا کہ اِس دھوکہ باز کی گرفتاری کے لئے پولیس کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور اُسے عنقریب گرفتار کرلیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT