Monday , June 25 2018
Home / پاکستان / علاقائی سلامتی پر پاک ۔افغان مذاکرات

علاقائی سلامتی پر پاک ۔افغان مذاکرات

اسلام آباد۔ 17مارچ (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان اور افغانستان علاقائی سلامتی کے معاملہ پر باہمی مذاکرات کریں گے ۔ اس کے لئے پاکستان کے قومی سلامتی مشیر ناصر خان جنجوعہ آج افغانستان کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے ۔پاکستان ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق جنجوعہ اپنے اس دورے کے دوران افغانستان کے صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کریں گے ۔ دونوں ملک باہمی تعلقات کو بہتر کرنے ، باہمی تعاون بڑھانے ، خاص طور پرافغانستان کے صدر کی جانب سے شروع کی گئی امن کی پہل پر آگے مل کر کام کرنے کا خاکہ تیار کرنے پر بات چیت کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT