Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / علاقہ جموں کی عوام کے ساتھ امتیازات نریندر مودی حکومت کے خلاف پینتھرس پارٹی کا احتجاج

علاقہ جموں کی عوام کے ساتھ امتیازات نریندر مودی حکومت کے خلاف پینتھرس پارٹی کا احتجاج

جموں ۔ 3 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی نے آج ریاست کے ایک بھی شہر کو اسمارٹ سٹی پراجکٹ میں شامل نہ کرنے پر نریندر مودی حکومت کے خلاف احتجاج کیا ۔ پارٹی کے صدر نشین ہرش دیو سنگھ کی زیر قیادت ہزارہا کارکن شہر جموں میں اکھٹا ہوئے اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بلند کئے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریاست کے لیے ایک بھی اسمارٹ سٹی کی منظوری نہ دیتے ہوئے عوام کو دھوکہ دیا گیا ہے ۔ جس کے باعث بی جے پی کے انتخابی وعدوں کی قلعی کھل گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاست میں برسر اقتدار بی جے پی نے علاقہ جموں کو فراموش کردی ہے اور صرف کشمیر کیلئے خوشامدی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی اقتدار میں آنے جموں کے عوام کے خواہشات کو پامال کردیا اور اپنے تمام اختیارات پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے حوالے کردیا جس کے باعث علاقہ کے عوام کے ساتھ امتیاز برتا جارہا ہے ۔ چاہے یہ مسئلہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کا ہو یا پھر اسمارٹ سٹی کی منظوری کا ہو ہر شعبہ میں حق تلفی کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT