Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / علاقہ ٹپہ چبوترہ سے کمسن لڑکی لاپتہ اغوا کا مقدمہ درج

علاقہ ٹپہ چبوترہ سے کمسن لڑکی لاپتہ اغوا کا مقدمہ درج

حیدرآباد /19 جون ( سیاست نیوز ) ٹپہ چبوترہ پولیس نے ایک کمسن لڑکی کے اچانک لاپتہ ہونے کے نتیجہ میں اغواء کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد بن ابوبکر ساکن محبوب کالونی ٹپہ چبوترہ نے پولیس میں ایک شکایت درج کروائی جس میں یہ بتایا کہ ان کی بیٹی 8 سالہ رقیہ بیگم جو چوتھی جماعت کی طالبہ ہے اپنے مکان کے قریب کھیل رہی تھی کہ اچانک لاپتہ ہوگئی ۔ والدین کی جانب سے لڑکی کی پتہ لگانے کیلئے کئی کوششیں کی گئی لیکن وہ ناکام رہے ۔ ٹپہ چبوترہ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرکے لڑکی کی تلاش شروع کردی ۔

TOPPOPULARRECENT