Friday , August 17 2018
Home / جرائم و حادثات / علاقہ چکڑپلی میں قتل کی سنگین واردات

علاقہ چکڑپلی میں قتل کی سنگین واردات

نامعلوم افراد کا لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ
حیدرآباد /20 فروری ( سیاست نیوز ) چکڑپلی کے علاقہ میں قتل کی سنگین واردات پیش آئی ۔ نامعلوم افراد نے 42 سالہ شخص شیخ عبدالستار پر لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا ۔ اطلاع کے بعد چکڑپلی پولیس نے فوری مقام واردات کا معائنہ کیا اور اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ عبدالستار جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ پرانے شہر کے علاقہ بہادرپورہ کشن باغ کا ساکن تھا ۔ آج صبح پولیس نے ایک اطلاع پر میوری تھیٹر کے قریب سے نعش کو برآمد کرلیا جو فٹ پاتھ پر پڑی ہوئی تھی ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے بتایا کہ کل رات عبدالستار کا علاقہ میں جھگڑا ہوا تھا ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ جھگڑا کرنے کے بعد ہی ان افراد نے حملہ کرتے ہوئے اس شخص کو ہلاک کیا ہوگا ۔ پولیس چکڑپلی نے مقدمہ درج کرلیااور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT