Tuesday , October 16 2018
Home / ہندوستان / علامہ اقبالؔ سے منسوب شہر خاص کے باب الداخلہ کی تعمیر بالآخر مکمل

علامہ اقبالؔ سے منسوب شہر خاص کے باب الداخلہ کی تعمیر بالآخر مکمل

سرینگر16 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) جموں وکشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں 2000 برس قبل آباد ہونے والے شہر خاص کا باب الاقبال کے نام سے باب الداخلہ بالآخر ایک حقیقت بن گیا ہے ۔ عظیم ثقافتی ورثے اور آثار قدیمہ کے تاریخی مقامات سے مالا مال شہر خاص کے لئے تعمیر کیا گیا یہ باب الداخلہ فن تعمیر کا ایک خوبصورت نمونہ ہے جس سے پورے شہر کی خوبصورتی دوبالا ہوگئی ہے۔سری نگر کو دو حصوں سول لائنز اور شہر خاص میں منقسم کرنے والے اس باب الداخلہ کی تعمیر کا کام سن 2011 میں اُس وقت کی عمر عبداللہ کی قیادت والی نیشنل کانفرنس اور کانگریس مخلوط حکومت نے شروع کروائی تھی۔

TOPPOPULARRECENT