Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / علحدہ تلنگانہ کی تشکیل کا سہرا سونیا گاندھی کے سر

علحدہ تلنگانہ کی تشکیل کا سہرا سونیا گاندھی کے سر

صدر ٹی آر ایس چندر شیکھر راو پر ٹکٹوں کی فروخت کا الزام۔ کانگریس ،تلنگانہ ایم پیز کا بیان

صدر ٹی آر ایس چندر شیکھر راو پر ٹکٹوں کی فروخت کا الزام۔ کانگریس ،تلنگانہ ایم پیز کا بیان
حیدرآباد 15 اپریل (سیاست نیوز ) تلنگانہ کی نمائندگی کرنے والے کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ نے سونیا گاندھی علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دینے کا دعوی کرتے ہوئے سربراہ ٹی آر ایس مسٹر کے چندر شیکھر راو پر پارٹی ٹکٹس فروخت کرنے کا الزام عائد کیا ہے آج گاندھی بھون میں کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ مسٹر مدھو گوڑ یشکی مسٹر جی ویویک مسٹر راجیا اور مسٹر جی سکھندر ریڈی نے آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ نوجوانوں کی قربانیاں اور عوام کی جدوجہد کا جائزلینے کے بعد صدر کانگریس مسز سونیا گاندھی نے علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دیا ہے ۔ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کیلئے سیما آندھرا قائدین کی جانب سے کئی رکاوٹیں پیدا کرنے کوشش کی گئی یہاں تک کہ سیما آندھرا میں کانگریس پارٹی کو بہت بڑا نقصان پہونچا ہے اس کی پرواہ کئے بغیر علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دیا ہے ۔ مسٹر مدھو گوڑ یشکی نے کہا کہ صدر کانگریس مسز سونیا گاندھی نے علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دیا ہے ۔ تلنگانہ میں کانگریس کو بھاری اکثریت سے کامیاب بناکر پارٹی صدر مسز سونیا گاندھی کو تحفہ دینا تلنگانہ عوام کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے صدر ٹی آر ایس مسٹر کے چندر شیکھر راو کو دھوکہ باز قرار دیتے ہوئے تلنگانہ کے عوام کوان کے گمراہ کن بیانات پر بھروسہ نہ کرنے کامشور دیا۔ ٹی آر ایس پر سخت تنقید کرتے ہوئے پاٹی ٹکٹ فروخت کرلینے کا سربراہ ٹی آر ایس پر الزام عائد کیا ۔ تلنگانہ کی مخالفت کرنے والے وائی ایس آر کانگریس پارٹی قائد باجی ریڈی گووردھن ریڈی کو ٹی آر ایس کا ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام عائد کیا اور آندھرائی سرمایہ داروں کے ہاتھوں کا کھلونہ بن جانے کا سربراہ ٹی آر ایس پر الزام عائد کیا۔ آندھرائی تاجرین کے پیسوں سے انتخابی مہم چلانے کا سربراہ ٹی آ ر ایس پر الزام عائد کیا۔ ٹی آر ایس خاندان جماعت میں تبدیل ہوگئی ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ مسٹر راجیا نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے وعدے کے مطابق علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دیا ہے ۔ سربراہ ٹی آر ایس پر اقتدار کا لالچی بھوت سوار ہوجانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کا ترقیاتی دور کارکردگی کا بہترین ثبوت ہے ۔ جھوٹ کا سہار ا لیتے ہوئے چندر شیکھر راو عوام کو گمراہ کررہے ہیں علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کیلئے ہم حکمراں جماعت کا حصہ رہنے کے باوجود اپوزیشن کا تعمیری رول نبھا چکے ہیں سنہار تلنگانہ ریاست کی تشکیل کانگریس سے ممکن ہوسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT