Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / علحدہ ریاست ودربھا کے مطالبہ کی تائید چیف منسٹر دیویندر فڈنویس پر شیوسینا کی تنقید

علحدہ ریاست ودربھا کے مطالبہ کی تائید چیف منسٹر دیویندر فڈنویس پر شیوسینا کی تنقید

ممبئی ۔ /19 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) علحدہ ریاست ودربھا سے متعلق متنازعہ بیان دینے پر ایڈوکیٹ جنرل مہاراشٹرا سری ہری رینی کی تائید کرنے پر چیف منسٹر دیویندر فڈنویس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیوسینا نے آج کہا ہے کہ یہ خراب خون کا اثر ہے ۔ پارٹی کے ترجمان سامنا میں کہا گیا ہے کہ فڈنویس اور بی جے پی کے دیگر وزراء ایڈوکیٹ جنرل کی بیجا حمایت کررہے ہیں جو کہ حیرت انگیز نہیں ہے بلکہ یہ خرابی خون کا معاملہ ہے ۔ ان لوگوں سے یہ امید کیسے کی جاسکتی ہے جن کے خون میں متحدہ مہاراشٹرا کا جذبہ نہ ہو اور شیوسینا نے یہ سوال اٹھایا کہ فڈنویس یہ عذر کیسے پیش کرسکتے ہیں کہ سری ہری اینی کا شخصی نقطہ نظر سے اگر کوئی وزیر گوبر کھاتا ہے تو کیا چیف منسٹر یہ کہہ سکتے ہیںکہ ان کا شخصی نقطہ نظر ہے ۔ پارٹی ترجمان نے بتایا 105 شہیدوں کی قربانیوں سے آج مہاراشٹرا متحد ہے ۔
چیف منسٹر اور اسپیکر اسمبلی کاعہدہ برقرار ہے کیونکہ مہاراشٹرا ہنوز موجود ہے ۔ اور ودربھا کے مسئلہ پر شیوسینا کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔

TOPPOPULARRECENT