Monday , September 24 2018
Home / جرائم و حادثات / علحدہ سڑک حادثات میں 6 افراد بشمول خاتون ہلاک

علحدہ سڑک حادثات میں 6 افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /26 اگست ( سیاست نیوز ) سائبرآباد و حیدرآباد پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی تاہم ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 21 سالہ عبدالنعیم جو گلشن کالونی علاقہ کے ساکن عبدالحیدر کا بیٹا تھا ۔ گذشتہ روز موٹر سائیکل پر کوکٹ پلی کے علاقہ سے مادھاپور کی جانب آرہا تھا کہ موٹر سائیکل ڈیوایڈر سے ٹکرا گئی اور خوفناک حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں زخمی عبدالنعیم علاج کے دوران کل فوت ہوگیا ۔ صنعت نگر پولیس کے مطابق 20 سالہ گنیش بابو جو طالب علم تھا ۔ بیگم پیٹ میں رہتا تھا ۔ وہ اپنی دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے موٹر سائیلک میں تصادم پیش آیا اور شدید زخمی حالت میں بابو فوت ہوگیا ۔ کشائی گوڑہ پولیس کے مطابق 20 سالہ سبھاش چندر جو بی ٹیک کا طالب علم تھا کشائی گوڑہ میں رہتا تھا ۔ مغربی بنگال کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ وہ کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ لاری کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ کوٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 20 سالہ پون جو کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ کالونی میں رہتا تھا کل رات موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 65 سالہ ستیہ اماں جو گڈی انارم علاقہ کے ساکن وجئے کمار کی بیوی تھی آج اپنے مکان کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئی ۔ کنچن باغ پولیس کے مطابق ایک 55 سالہ نامعلوم شخص جو کل پھسل بنڈہ علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران موٹر سائیکل کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT