Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / علحدہ واقعات میں بلندی سے گرنے کے سبب دو اشخاص فوت

علحدہ واقعات میں بلندی سے گرنے کے سبب دو اشخاص فوت

حیدرآباد /10 اگست ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز اور افضل گنج کے علاقوں میں دو افراد بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگئے ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 36 سالہ اپالہ راجو جو پیشہ سے بزنس کیا کرتا تھا ۔ فلم نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ جس کا رہائی مقام وشاکھاپٹنم بتایا گیا ہے ۔ وہ اپنے مکان میں مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ افضل گنج پولیس کے مطابق 60 سالہ تروپتی آیا ۔ جو گولی گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ ایک عمارت کی تیسری منزل سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT