Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / علحدہ واقعات میں دو افراد کی خودکشی

علحدہ واقعات میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /16 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) لنگر حوض اور جواہر نگر علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی۔ بے روزگاری اور خرابی صحت اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق احمد شریف 33 سالہ جو بے روزگار بتایا گیا ۔ اس شخص نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات خودکشی کرلی ۔ انسپکٹر محمد جاوید نے بتایا کہ احمد شریف بغداد کالونی میں رہتا تھا ۔ جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا جواہر نگر پولیس کے مطابق 45 سالہ ایلایا جو پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ تھا لالہ پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ چوکیدار تھا اور سخت مالی پریشانیوں کا شکار تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اورمصروف تحقیقات ہے۔
اسکول ویان کی زد میں آکر شیرخوار ہلاک
حیدرآباد ۔ 16 ڈسمبر (سیاست نیوز) ونستھلی پورم کے علاقہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک شیرخوار لڑکی ہلاک ہوگئی۔ بتایا جاتا ہیکہ اسکول کی ویان نے اس شیرخوار لڑکی کو اپنے میں لے لیا جو اپنی والدہ کے ہمراہ بڑی بہن کو اسکول سے گھر واپس لانے گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق شاتاواہنا نگر ونستھلی پورم میں یہ دردناک واقعہ پیش آیا۔ مقام حادثہ پر دلخراش مناظر دیکھ کر مقامی عوام اور اولیائے طلبہ نے اسکول انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ اس حادثہ میں 14 ماہ کی مہالکشمی نامی لڑکی اسکول بس کے ٹائروں میں روندی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT