Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / علحدہ واقعات میں دو خواتین حادثاتی طور جھلس کر فوت

علحدہ واقعات میں دو خواتین حادثاتی طور جھلس کر فوت

حیدرآباد /9 فروری ( سیاست نیوز ) چکڑپلی اور گاندھی نگر پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین کی حادثاتی طور پر جھلس کر فوت ہوگئیں ۔ چکڑپلی پولیس کے مطابق 50 سالہ پرمیلا جو چکڑپلی علاقہ کے ساکن مرلی کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون کل اپنے مکان میں پکوان کے دوران پیش آئے حادثہ میں جھلس گئی تھی جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ گاندھی نگر پولیس کے مطابق 35 سالہ رجنی جو بھولک پور علاقہ کے ساکن لکشمن کی بیوی تھی ۔ 5 فروری کو پیش آئے حادثہ میں شدید جھلس گئی تھی جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT