Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / علحدہ واقعات میں دو خواتین کی خودکشی

علحدہ واقعات میں دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /15 ستمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ حیات نگر اور میرپیٹ میں پیش آئے دو واقعات میں دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 30 سالہ ارونا جو جلال گوڑہ علاقہ کے ساکن وینکٹیش کی بیوی تھی ۔ کل رات اس خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ خاتون ذہنی تناؤ کا شکار تھی ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 35 سالہ ورا لکشمی جو باٹا سنگارم علاقہ کی ساکن تھی 10 ستمبر کے دن اس خاتون نے ذہنی تناؤ کا شکار ہوکر خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT