علحدہ واقعات میں چار خواتین کی موت

حیدرآباد /6 مئی ( سیاست نیوز ) شہر حیدرآباد میں پیش آئے مختلف واقعات میں چار خواتین کی موت ہوگئی ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 35 سالہ شاہین بیگم جو لنگر حوض کے ساکن امجد خان کی بیوی تھی ۔ 3 مئی کے دن اپنے مکان میں پیش آئے حادثہ میں جھلس گئی تھی ۔ شاہین بیگم پکوان کے دوران جھلس کر شدید متاثر ہوگئی تھی ۔ جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 39 سالہ لیلہ منجولہ جو کملاپوری کالونی کے ساکن چناراؤ کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل رات مشتبہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ لیلہ منجملہ اپنے افراد خاندانکے ساتھ تقریب میں گئی تھی اور تقریب سے واپسی کے بعد سب لوگ اپنے کمروں میں سو گئے ۔ لیکن صبح لیلہ منجولہ اپنے کمرہ میں پھانسی پر لٹکی ہوئی پائی گئی ۔ پولیس کے مطابق ان کے گھر میں تنازعہ چل رہا تھا ۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 36 سالہ سجاتا جو ننداگیری ہلز کے ساکن روی کی بیوی تھی ۔ سجاتا کا شوہر سے جھگڑا ہوا تھا اور اس نے جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا اور کل رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطاق 30 سالہ پدما جو وینکٹیشورا نگر عنبرپیٹ کے ساکن ایلایا کی بیوی تھی اس خاتون نے خرابی صحت سے تنگ آکر پھانسی لے لی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پدما کو تھائیرائڈ کی شکایت تھی ۔ جس سے وہ تنگ آچکی تھی ۔ ملکاجگیری پولیس کے مطابق 20 سالہ پروین سلطانہ جو ملکاجگیری کے ساکن عبداللطیف کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی 2 ماہ قبل ہوئی تھی جس نے خرابی صحت سے تنگ آکر کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور رات دیر گئے فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT