Wednesday , August 15 2018
Home / جرائم و حادثات / علحدہ واقعات میں 4 خواتین کی خودکشی

علحدہ واقعات میں 4 خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /20 فروری ( سیاست نیوز ) خرابی صحت اولاد نہ ہونے کا غم مالی پریشانی اور شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کے علحدہ واقعات میں 4 خواتین نے خودکشی کرلی ۔ رین بازار پولیس کے مطابق 53 سالہ شبانہ بیگم جو یاقوت پورہ علاقہ کے ساکن مرحوم حمید علی کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے خرابی صحت سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ خاتون نے 7 فروری کے دن نیند کی گولیوں کو زائد مقدار میں استعمال کرلیا اور اس خاتون کی صحت بگڑ گئی ۔ جنہیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ چکڑپلی پولیس کے مطابق 42 سالہ خاتون مادھوی دیوی جو موہن گپتا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کی شادی 20 سال قبل ہوئی تھی اور اس کی کوئی اولاد نہیں تھی ۔ گذِتہ چند دنوں سے اس خاتون کو مالی پریشانیوں کا سامنا تھا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 20 سالہ ایم وانی جو معین آباد علاقہ کے ساکن رامچندریا کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی بنڈلہ گوڑہ علاقہ میں واقعہ ایک کالج کی طالبہ تھی ۔ گذشتہ چند روز سے لڑکی خرابی صحت سے پریشان تھی جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 33 سالہ ایم دینا رانی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ خاتون بالاپور علاقہ کے ساکن روی کمار کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی سال 2004 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں ۔ متوفی خاتون کو اس کے شوہر کی جانب سے ہراسانی کا سامنا تھا۔ جس نے مسلسل ہراسانی سے دلبرداشتہ ہوکر یہ اقدام کیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT