Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / علحدہ گورکھا لینڈ پر بی جے پی کا موقف واضح :دلیپ گھوش

علحدہ گورکھا لینڈ پر بی جے پی کا موقف واضح :دلیپ گھوش

ممتابنرجی دارجلنگ میں قیام امن پر موقف ظاہر کریں ، سہ فریقی بات چیت کے اعلان پرحالات بحال
کولکتہ؍4اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے آج واضح کیا ہے کہ گورکھا جن مکتی مورچہ کے صدر بمل گورنگ ہی دارجلنگ کے لیڈر ہیں۔ گورکھا علاقائی کونسل (جی ٹی اے )کے نئے سربراہ بنے تمانگ ’’گورکھا تحریک کو سبوتاج‘‘کرنے والے ہیں ۔نیو جلپائی گوڑی ریلوے اسٹیشن پر آج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے گھوش نے کہا کہ تمانگ نے چوں کہ دارجلنگ تحریک کو کمزور کیا ہے اس لیے عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں ۔گھو ش جو بی جے پی وفد کی قیادت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ علحدہ گورکھا لینڈ پر ہمارا موقف واضح اور صاف ہے ۔اب ممتا بنرجی کو دارجلنگ میں امن کے قیام پر اپنی ذمہ داری سے متعلق وضاحت پیش کرنی چاہیے۔بی جے پی کے وفد کے دورے سے قبل تشدد کے امکانات پر دلیپ گھوش نے کہا کہ سہ فریقی بات چیت کے اعلان کی وجہ سے حالات اب معمول پر ہیں ۔بی جے پی ہی پہلی ایسی سیاسی جماعت ہے جو دارجلنگ کا دورہ کررہی ہے۔ اس سے قبل بنے تمانگ نے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ و مرکزی و زیر ایس ایس اہلوالیہ اور ریاستی صدر دلیپ گھوش سے کہا کہ دارجلنگ کا دورہ کرنے سے قبل یہ واضح کرنا ہوگاکہ بی جے پی کا گورکھا لینڈ کے قیام سے متعلق موقف کیا ہے ۔اس کے بعد ہی انہیں دارجلنگ کا دورہ کرنا چاہیے ۔ورنہ انہیں احتجاج کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے ۔تمانگ نے کہا کہ گزشتہ تین مہینوں کے دوران جب دارجلنگ کے عوام علحدہ ریاست کے قیام کیلئے ہڑتال کررہے تھے اس وقت دارجلنگ سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ نے ایک لفظ بھی نہیں بولا اور نہ ہی مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی ۔بی جے پی کے صدر امیت شاہ بنگال دورے کے دوران دارجلنگ نہیں آنا چاہتے ہیں۔ تمانگ نے کہا کہ ایس اہلوالیہ جو 2014میں دارجلنگ کے عوام کی حمایت سے انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی نے دارجلنگ کے عوام کو مصیبت کے وقت میں تنہا چھوڑ دیا اور اب وہ دورہ کرررہے ہیں ۔خیال رہے کہ گورکھا جن مکتی مورچہ کاباغی گروپ ہی نہیں بلکہ گورکھا نیشنل لبریشن فرنٹ جس نے سب سے پہلے ہڑتال کے دوران ریاستی حکومت سے بات چیت کیلئے پہل کی تھی نے بھی علحدہ ریاست کی تشکیل کامطالبہ تیز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT