Wednesday , January 24 2018
Home / شہر کی خبریں / علماء اکابرین کی گول میز کانفرنس

علماء اکابرین کی گول میز کانفرنس

حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : مدینہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی اور ایلڈرس تھینک ٹینک کے زیر اہتمام علماء کرام اکابرین و سیاسی قائدین کی گول میز کانفرنس بعنوان ’ اوقافی جائیدادوں کا تحفظ ‘ 3 دسمبر بعد نماز مغرب بمقام سرسید کانفرنس ہال مدینہ ایجوکیشن سنٹر نزد حج ہاوز نامپلی منعقد ہوگی ۔ مولانا سید قبول پاشاہ قادری شطاری معتمد مجلس علمائے دکن صدارت کریں گے ۔ مولانا محمد عبدالرحیم قریشی صدر تعمیر ملت جوائنٹ سکریٹری مسلم پرسنل لا بورڈ کا کلیدی خطاب ہوگا ۔ جناب کے ایم عارف الدین کی خیر مقدمی تقریر ہوگی ۔ محمد علی الدین قادری ابوالعلائی نے صرف مدعوین سے بہ پابندی وقت شرکت کی گذارش کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT