Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / علماء میدک کا اظہار تعزیت

علماء میدک کا اظہار تعزیت

میدک12دسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نائب شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ حیدر آباد جناب مولانا محمد عبد اللہ قریشی الازہری،وخطیب مکّہ مسجد کے وصال پر میدک کے علمائے کرام اور ذی اثر شخصیات جن میں قابل ِ ذکرصدر میدک مسلم ویلفیر سوسائٹی جناب الحاج حضرت مولانا محمد جاوید علی حسّامیؔ،مفتی محمد صابر علی عمر قاسمیؔ،امام وخطیب مسجد قوۃ الاسلام،مولانا سید حسن محمود قاسمیؔ،امام وخطیب مسجد محمدیہ دائرہ،مولانا محمد شعیب احمد قاسمیؔ امام وخطیب مسجد انصار جدّہ،سید اصرار الدین،نائب صدر میدک مسلم ویلفیر سوسائٹی نے اپنے گہرے صدمہ کا اظہار کیا۔میدک کے محلہ رحیم آباد میں واقع مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم نیو ماڈل اسکول میں مرحوم جناب عبد اللہ قریشی الازہری کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔نیز میدک کی عوام نے آپ مرحوم کے اطلاع پاکر کافی گہرے صدمہ میں پڑ گئے۔مولانا محمد جاوید علی حسّامیؔ نے کہاکہ مرحوم عبد اللہ قریشی الازہری کئی سالوں سے شہر ِ حیدر آباد کے تاریخی مسجد ،مکّہ مسجد میں خطابت کے فرائض انجام دیتے تھے اور آپ کے ہاتھ پر کئی قراء کرام نے قرات سیکھی۔آپ کافی ملنسار اور خوش مزاج اور عمدہ فراست کے مالک تھے۔اللہ ان کے درجات کو بلند فرمائے۔

TOPPOPULARRECENT