Tuesday , June 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / علماء و حفاظ کیلئے روزگار اسکیم کا آغاز

علماء و حفاظ کیلئے روزگار اسکیم کا آغاز

نظام آباد /22 ستمبر ( ذریعہ فیاکس ) علمائے کرام و حفاظ کرام کے بارے میں اللہ کے رسول ﷺ کا ارشاد فرماتے ہیں میری امت کے علماء بنی اسرائیل کے انبیاء کے مماثل ہیں یہ ہمارے پیشوا ہیں اور ان کو قوم کے رہنمائی تعلیم و تربیت فرض ہے دینی مدارس سے حفاظ کرام و علمائے کرام کی فراغت کے ساتھ مالی مسائل پیش آتے ہیں اور اکثر علماء کرام حفاظ کرام معاشی

نظام آباد /22 ستمبر ( ذریعہ فیاکس ) علمائے کرام و حفاظ کرام کے بارے میں اللہ کے رسول ﷺ کا ارشاد فرماتے ہیں میری امت کے علماء بنی اسرائیل کے انبیاء کے مماثل ہیں یہ ہمارے پیشوا ہیں اور ان کو قوم کے رہنمائی تعلیم و تربیت فرض ہے دینی مدارس سے حفاظ کرام و علمائے کرام کی فراغت کے ساتھ مالی مسائل پیش آتے ہیں اور اکثر علماء کرام حفاظ کرام معاشی مسائل میں گھرے ہوئے ہیں جنہیں روزگار سے لگانا ہمارا فرض ہے ورنہ وہ صحیح خدمات انجام نہیں دے سکتے اور ہم بے دین ، بے عمل اور بے علم رہیں گے ۔ مساجد کی امامت و عربی ٹیوشن و مدارس میں درس و تدریس سب کیلئے ملنا مشکل ہے سینکڑوں علمائے کرام و حفاظ کرام سے ہمارا سابقہ پیش آتا ہے کہ وہ بے روزگار ہوتے ہیں اور مجبور ہیں اور زبان نہیں کھولتے اس صورتحال کے پیش نطر تمام مسلکی علمائے کرام کی تنظیم اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات نے اپنے تعلیمی ، فلاحی اور روزگار اور قرضوں والی اسکیمات تیار کی ہیں ۔ صباحی اسکولس معہ ناشہ ، اصلاح معاشرہ ، ٹیلرنگ سنٹرس و پیامات کی رہنمائی اور حفاظ کرام و علمائے کرام روزگار تربیت و قرضوں کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ان کی پسند کے کاروبار سے لگایا جائیگا ۔ ان خیالات کااظہار جناب محمد نعیمے الدین خادم اصلاح معاشرہ ازالہمنکرات کی اصلاحی ویلفیر سوسائٹی کے مشاورتی اجلاس سے کیا جو متصل مسجد خلیل نظام آباد ، اصلاح معاشرہ لائبریری میں منعقد ہوا ۔ جناب سید عثمان علی ایڈیٹر فکر جمہور نے کہا کہ سب سے پہلے حفاظ کرام علمائے کرام کے روزگار میں جو ضرورت مند ہیں ان کی درخواستیں طلب کرکے انہیں ٹریننگ کیلئے ان کی مرضی و پسند کے مطابق کاروبار سے تین ماہ یا چھ ماہ ڈیلی ویجس و تربیت دی جائے اور اس کے بعد قرضؤں کی اجرائی کی جائے اور ایک سال میں قرضوں کی رقم واپس لی جائے جو بلاسودی ہو ۔ مشورہ میں یہ بات طئے کی گئی کہ ایڈیٹرس اور صحافیوں کی ایک پریس میٹ رکھی جائے تاکہ قرض دینے میں حافظ کرام و علمائے کرام میں اطلاع ہوجائے اور اہل خیر حضرات سے بجٹ فراہمی کی راہ ہموار ہو ۔ جناب حامد بن سعید و عرفان خان و عیسی خان مینار والے نے انتظامات کئے ۔ حافظ ماجد خان کی تلاوت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا ۔ جناب محمد نعیم الدین خادم اصلاح معاشرہ کی دعاء پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا ۔

TOPPOPULARRECENT