Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / علم دین حاصل کرنے والوں پر اللہ کی خاص رحمت

علم دین حاصل کرنے والوں پر اللہ کی خاص رحمت

منااکھیلی؍17جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر حیدرآبادمعھد انوارالقرآن فیض پورہ بیدر شاخ جامعہ نظامیہ کے جلسہ دستار بندی و تکمیل حفظ قرآن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد خواجہ معین الدین ناظم معھد انوارالقرآن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مول

منااکھیلی؍17جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر حیدرآبادمعھد انوارالقرآن فیض پورہ بیدر شاخ جامعہ نظامیہ کے جلسہ دستار بندی و تکمیل حفظ قرآن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد خواجہ معین الدین ناظم معھد انوارالقرآن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مولانا کی شب و روز کی محنتوں کاثمرہ ہے کو طلباء طالبات نے حفظ قرآن کی تکمیل فرمائی ۔اس جلسہ سے مولانامحمد انوار احمد نائب شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ حیدرآباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عصر حاضرمیں دینی مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء محدود نہیں ہیں بلکہ جامعہ عثمانیہ ،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ،مولانا آزاد یونیورسٹی اور دیگر ادارے جات میں صدر نشین شعبہ عربی وغیرہ پر بڑی بڑی تنخواہوں اور بڑے بڑے عہدوں پرخدمت انجام دے رہے ہیں ۔ حافظ و قاری سید شاہ معین اللہ محمد محمد الحسینی جانشین سجادہ نشین درگاہ حضرت سید نا خواجہ ابو الفیض ؒ نے اپنے خطاب میں کہاکہ علم دین حاصل کرنے والوں پر اللہ کی خاص نظر کرم ہوتی ہے کہ زمین و آسمان میں اُن کا مقام ایک ساتھ بلند فرماتا ہے ۔ جلسہ کی نگرانی جناب سید لطیف الدین قادری صدر قاضی دارالقضائت بیدر وظہیرآباد نے کی جبکہ صدارت جناب سید شاہ اسد اللہ محمد محمد الحسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت سید نا خواجہ ابو الفیض نے کی جناب شاہ زین الدین کنج نشین سجادہ نشین درگاہ حضرت شاہ زین الدین کنج نشین ؒجناب مرزا محمود علی بیگ چشتی نظامی رونق شہ نشین تھے۔ مولا نا محمد خواجہ معین الدین نظامی بانی وناظم معھد انوارالقرآن نے سالانہ تعلیمی رپورٹ پیش کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا ااستقبال کیا اس جلسہ کے نظامت کے فرائض مولانا سید سراج الدین بانی و ناظم جامعہ روضۃ البنات بیدرنے بحسن انجام دئے اس مبارک جلسہ میں تکمیل حفظ قرآ ن کرنے والے 7خوش نصیب طلباء او2طالبات افظ محمد نذیر احمد ،حافظ سید صدام حسین،حافظ محمد صابر احمد،محمد حافظ محمد آصف خان،حافظ محمد غلام مصطفی،حافظ محمد محسن سلطان ،حافظ محمد دستگیر ،حافظہ زرینہ بیگم ،حافظہ اسریٰ بیگم کی دستار بندی و عطائے خلعت مہمان خصوصی کے ہاتھوں عطا کی گئی ۔ اس جلسہ میں معھد انوارالقرآن میں زیر تعلیم اُن48طلباء اور28طالبات کو بھی اسنادات عطا کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT