Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / علم دین کا حصول اور اس کی اشاعت نبیؐ کا پسندیدہ عمل

علم دین کا حصول اور اس کی اشاعت نبیؐ کا پسندیدہ عمل

عادل آباد۔12جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دارالعلوم جامعتہ الھدی عادل آباد کا جلسہ سالانہ و دستاربندی زیر صدارت مولانا محمد اسمعیل پلاٹ والے فاضل دیوبند ( ناگپور) انعقاد عمل میں آیا جس میں مہمان خصوصی شیخ الحدیث دیوبند مولانا شیث احمد نے شرکت کرتے ہوئے مدارس عربیہ کو دین کے قلعہ سے تعبیر کیا اور کہا کہ یہی دین علم کا قلعے ہیں جہاں نونہا

عادل آباد۔12جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دارالعلوم جامعتہ الھدی عادل آباد کا جلسہ سالانہ و دستاربندی زیر صدارت مولانا محمد اسمعیل پلاٹ والے فاضل دیوبند ( ناگپور) انعقاد عمل میں آیا جس میں مہمان خصوصی شیخ الحدیث دیوبند مولانا شیث احمد نے شرکت کرتے ہوئے مدارس عربیہ کو دین کے قلعہ سے تعبیر کیا اور کہا کہ یہی دین علم کا قلعے ہیں جہاں نونہالان امت فراغت کر کے پوری دنیا میں علم و دین کی اشاعت اور پیاسی امت کو سیراب کرنے میں مصروف ہے ۔ انہوں نے آج کے اس پُرفتن دور میں علم و دین کی اشاعت ناگزیر قرار دیا اور کہا کہ اللہ کے نبیؐ کو علم و عرفان اور علم دین کا حصول پسند تھا ۔ انہوں نے کہا کہ علم دین کا حصول آج کے اس دور میں انتہائی ناگزیر ہے ۔ اس جلسہ عام کی خصوصیت یہ رہی کہ ملک بھر سے مختلف علماء کرام نے شرکت کرتے ہوئے مختلف عنوانا پر جلسہ عام سے خطاب کیا ۔ ریاستی صدر جمعیت علماء و سابق ایم ایل سی جناب حافظ پیر شبیر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے رمضان کی آمد کیے موقع پر استقبال رمضان پر تفصیلی روشنی قرار دیا اور کہا کہ سال کے گیارہ مہینے امت مسلمہ اپنی من مانی کرتی رہی اور ایک مہینہ رمضان کا یہ مہینہ اللہ کا مہینہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے امت مسلمہ کو ترغیب دی کہ اس ماہ مقدس ماہ رمضان کی دل کی گہرائیوں سے قدر کرتے ہوئے رمضان مبارک کے روزہ مستقل مزاجی سے رکھتے ہوئے اپنے آپ کو اللہ کے حواے کردیں ۔ نمازوں میں ‘ تراویح ‘ تلاوت اور ذکر و اذکار میں اپنے آپ کو مصروف رکھیں تاکہ اللہ ہم سے راضی ہوجائیں اور ہمارے نجات کا ذریعہ بن جائے ۔ مولانا مفتی الیاس احمد قاسمی مزمل نے پردہ کی اہمیت اور افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ مفتی محمد عبدالغنی صدر جمعیت علماء ضلع عادل آباد‘ مولانا شاہد غفران مہتمم دارالعلوم جامعہ عربیہ بھینسہ ‘ مفتی تجمل حسین استاذ دارالعلوم حیدرآباد‘ مولانا تمیز حال مقیم مکہ مکرمہ اور دیگر علماء کرام نے خظاب کیا ۔ بعد ازاں مولانا شیث احمد نے مدرسہ ہذا سے فارغ 4خوش نصیب حفاظ طلبہ کی دستاربندی کی ریاست کی مصروف شخصیت مولانا مصدق القاسمی ناظم تعلیمات ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ مولانا سید بشیر احمد قاسمی ناظم ادارہ ہذا نے مدرسہ ہذا کی سالانہ رپورٹ پیش کی ۔ رات دیر گئے جلسہ کا اختتام عمل میں آیا ۔

TOPPOPULARRECENT