Saturday , December 15 2018

علم فقہ اور جامعہ نظامیہ آج سمینار

اردو مسکن خلوت میں مقرر ، علماء کرام کے خطابات

اردو مسکن خلوت میں مقرر ، علماء کرام کے خطابات
حیدرآباد ۔ 20 ڈسمبر (راست) المعہدالدینی العربی کے زیراہتمام بصدات عمدۃ المحدثین مولانا محمد خواجہ شریف شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ بانی معہد بضمن صد سالہ عرس شریف شیخ الاسلام عارف باللہ مولانا حافظ محمد انواراللہ فاروقی ؒ بانی جامعہ نظامیہ 21 ڈسمبر کو 10 بجے دن اردو مسکن موتی گلی خلوت میں منعقد ہے جس میں مہمانان خصوصی حضرت سید گیسودراز خسرو حسینی قبلہ سجادہ نشین بارگاہ بندہ نواز صدر خواجہ ایجوکیشن سوسائٹی گلبرگہ شریف اور مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ ہوں گے۔ اہل قلم اصحاب اور ان کے مقالہ جات کے عناوین حسب ذیل ہیں۔ مولانا شاہ محمد فصیح الدین نظامی ’’حضرت بانی جامعہ بحیثیت وزیر امور مذہبی و صدر الصدور، فیصلہ جات و فرامین، مولانا حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی ’’حضرت شیخ الاسلام ؒ اپنی تالیف حقیقتہ الفقہ کے آئینہ میں‘‘ مولانا حافظ سید صغیراحمد نقشبندی ’’محدث دکن تلمیذ شیخ الاسلام کی فقہی خدمات زجاجۃ المصابیح کے آئینہ میں‘‘ مولانا حافظ محمد لطیف احمد ملتانی، ’’مجلس اشاعت العلوم جامعہ نظامیہ و مجلس احیاء المعارف النعمانیہ کے فقہی خدمات‘‘ مولانا محمد انواراحمد قادری ’’فقہ حنفی کی امہات الکتب اور علماء جامعہ نظامیہ‘‘ مولانا محمد آصف الدین قادری ’’فقہ حنفی اور حضرت شیخ الاسلام‘‘ مولانا حافظ محمد صفی اللہ خان ’’دائرۃ المعارف کے مطبوعات اور علماء جامعہ کی خدمات’‘ محترمہ ام البیان ڈاکٹر سیدہ نفیس النساء بیگم ’’جامعہ نظامیہ اور بانی جامعہ کی فقہی خدمات‘‘ تقدیم مولانا محمد طاہر خاں پیش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT