Saturday , December 15 2018

علم کی دولت

علم کا زینہ چڑھنے والے خوش قسمت ہیں پڑھنے والے علم ترقی کا ہے محور علم سا کوئی نہیں ہے زیور لعل و گہر سے دامن بھرلو علم کی دولت حاصل کرلو بِن اس کے انسان ہے اندھا علم سے ہے انساں کی بڑائی دنیا اندھیروں میں ڈوبی تھی علم کے دم سے روشنی آئی لعل و گہر سے دامن بھرلو علم کی دولت حاصل کرلو علم ہے ایسی ایک حقیقت!

علم کا زینہ چڑھنے والے
خوش قسمت ہیں پڑھنے والے
علم ترقی کا ہے محور
علم سا کوئی نہیں ہے زیور
لعل و گہر سے دامن بھرلو
علم کی دولت حاصل کرلو
بِن اس کے انسان ہے اندھا
علم سے ہے انساں کی بڑائی
دنیا اندھیروں میں ڈوبی تھی
علم کے دم سے روشنی آئی
لعل و گہر سے دامن بھرلو
علم کی دولت حاصل کرلو
علم ہے ایسی ایک حقیقت!
جس کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا
علم ہے ایسی دولت بچو!
جس کو کوئی چرا نہیں سکتا
لعل و گہر سے دامن بھرلو
علم کی دولت حاصل کرلو
٭ ٭ ٭ ٭

TOPPOPULARRECENT