Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / علم کی گہرائی کیلئے کتب بینی ضروری

علم کی گہرائی کیلئے کتب بینی ضروری

مکتھل /17 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر مکتھل ٹاون میں 14 نومبر سے قومی ہفتہ لائبریری تقاریب کے اہتمام کا آغاز عمل میں آیا ۔ اس کی افتتاحی تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے مسٹر سی نظام پاشاہ صدر ضلع کوآپریٹیو مارکٹ سوسائٹی نے کہا کہ لائبریوں اور دارالمطالعہ سے طلبہ کا تعلق ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کے اظہار کے علاوہ طلبہ و طالبات کی ذہنی و فکری وسعت کا اہم ذریعہ ہے اور آج سماج و معاشہ کی نوجوان نسل کی فکری نشو و نما ان کے علم کی گہرائی اور سوچ کی وسعت کتب بینی اور مطالعہ میں ہی موقوف ہے ۔ مسٹر سی نظام پاشاہ نے مطالعہ کیلئے لائبریریوں میں تعمیری و اصلاحی کتابوں و لٹریچر کے ذخیرہ کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم و ملت کے علم دوست سرمایہ دار طبقہ کو ان لائبرییوں کیلئے علمی ذخیرہ کو فراہم کرنے پر توجہ دینا چاہئے جو آج کے حالات اور وقت کی ایک اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اس پورے ہفتہ کو قوم کی نئی نسل میں پڑھنے اور سیکھنے کے ذوق و شوق کو ابھارنے مختلف پرکشش پروگرامس کو ترتیب دینے کا عہدیداروں کامشورہ دیا ۔ جبکہ اس قومی ہفتہ لائبریری تقاریب کے دوران طلبہ و طالبات میں تحریری و تقریری مقابلے مطالعہ کی اہمیت پر شعور بیداری اور طالبات کے ذوق کے مطابق مختلف کلچر پروگرامس کو ترتیب دیا گیا ہے ۔ اس افتتاحی پروگرام میں لائبریری عہدیداران کے علاوہ مسٹر سری ہری زیڈ پی ٹی سی مسٹر چندراکانت گوڑ ، سرپنچ مکتھل بھاگیہ چندراکانت ، مسٹر وینکٹیش اور لائبریری اسٹاف مسٹر اور علی و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT