Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / علیحدگی پسندوں و پاکستان سے بات چیت پر زور

علیحدگی پسندوں و پاکستان سے بات چیت پر زور

غیر یقینی سیاسی صورتحال سے ترقی متاثر : مفتی محمد سعید کا خطاب
سرینگر 20 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر جموںو کشمیر مفتی محمد سعید نے آج کہا کہ علیحدگی پسندوں اور پاکستان دونوں کے ساتھ بات چیت ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہسیاسی غیر یقینی کیفیت سے ریاست کی تری متاثر ہو رہی ہے ۔ انہوں نے ہندوستانی براڈ کاسٹنگ فاونڈیشن کے ارکان کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ وہ مانتے ہیںکہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین تمام مسائل کو با معنی بات چیت کے ذریعہ باہمی قابل قبول انداز میں حل کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ داخلی محاذ پر وہ ہر طرح کے خیالات رکھنے والوں کے ساتھ بھی مذاکرات کے حامی ہیں۔ ان کا اشارہ علیحدگی پسندوں کی سمت تھا ۔ اپنے نکتہ پر زور دیتے ہوئے انہوں نے سجاد غنی لون کی مثال دی جو پیپلز کانفرنس کے لیڈر ہیں ۔ انہوں نے علیحدگی پسندی کو ترک کرتے ہوئے قومی دھارے میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ انہوں نے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور اب وہ جموںو کشمیر وزارت میں وزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کا راست اثر جموںو کشمیر پر پڑتا ہے اور کسی بھی طرح کی غیر یقینی کیفیت ریاست کی ترقی پر اثر انداز ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ داخلی سطح پر ریاست کے تینوں علاقوں کو یکجا کرنا اہمیت کا حامل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT