Monday , May 28 2018
Home / ہندوستان / علیحدگی پسندوں کی جانب سے وزیراعظم کے دورہ ٔجموں و کشمیر پر احتجاج

علیحدگی پسندوں کی جانب سے وزیراعظم کے دورہ ٔجموں و کشمیر پر احتجاج

سرینگر۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم مودی کے مجوزہ دورۂ جموں و کشمیر کے موقع پر علیحدگی پسندوں نے ہفتہ کو لال چوک تک مارچ کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم اس ہفتہ شہر کشمیر یونیورسٹی آف گریکلچر سائنس اور ٹیکنالوجی جموں کے چھٹے کانوکیشن کو مخاطب کریں گے۔ علیحدگی پسندوں کے ترجمان کے مطابق سید علی شاہ گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل علیحدگی پسند منظم (Joint Resistence Leaders) نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وزیراعظم کے دورہ کے موقع پر 19 مئی کو لال چوک تک احتجاجی مارچ منظم کریں۔ ترجمان کے مطابق احتجاجی مارچ کا فیصلہ علیحدگی پسند لیڈر مسٹر گیلانی کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT