Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / علیم ڈار امپائرز ایلیٹ پیانل میں پھر منتخب

علیم ڈار امپائرز ایلیٹ پیانل میں پھر منتخب

دبئی ،9 جون (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 17-2016ء کیلئے ایلیٹ پیانل کے امپائروں کا اعلان کردیا، پاکستان کے علیم ڈار سمیت گزشتہ سال کے تمام 12 امپائر بدستور جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ آئی سی سی اعلامیہ کے مطابق یہ فیصلہ امپائر سلیکشن پینل نے کیا جوچیئرمین اور آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ جیف ایلارڈس، آئی سی سی کے چیف میچ ریفری رنجن مدوگلے، انگلینڈ کے سابق کھلاڑی ، امپائر اور موجودہ کمنٹیٹر ڈیوڈ لائیڈ اور ہندوستان کے سابق کپتان اور امپائر سرینواس وینکٹ راگھون پر مشتمل رہا۔ معلنہ امپائروں میں انگلینڈ کے چار اور آسٹریلیا کے تین امپائر شامل ہیں۔ ایلیٹ پیانل میں علیم ڈار کے علاوہ سری لنکا کے کمار دھرماسینا، انگلینڈ کے ایان گولڈ، رچرڈ اِلنگ ورتھ، رچرڈ کٹلبرو اور نائجل لانگ ، آسٹریلیا کے بروس آکسنفورڈ ، ہندوستان کے سندرام روی ، آسٹریلیا کے پال رائفل اور راڈ ٹکر شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT