Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سنٹرس بندکرنے کی سفارش قابل مذمت

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سنٹرس بندکرنے کی سفارش قابل مذمت

نئی دہلی، 15دسمبر (سیاست ڈاٹ کام )ممتاز سائنس داں ممتاز نیر اور اے ایم یو الومنائی ایسوسی ایشن آف مہاراشٹر کے صدر تنویر عالم نے کہا کہ پوری دنیا میں اس وقت تعلیم پر سب سے زیادہ زور دیاجارہاہے لیکن یہاں یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) اس کے برعکس علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے تینوں سنٹر زملا پورم، مرشدآباد اور کشن گنج کو بند کرنے کی سفارش کر رہی ہے ۔انہوں نے یوجی سی کی اس سفارش پر سخت ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ آج پوری دنیامیں تعلیم پر بجٹ ایک بڑا حصہ خرچ کیا جارہا ہے لیکن ہمارے ملک میں کم ترین رقم خرچ کی جارہی ہے اور جو رقم مختص بھی ہوتی ہے تو اس میں کٹوتی کردی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جتنے سنٹر کھولے گئے ہیں وہاں مسلمانوں کی تعلیمی حالت بہت دگرگوں ہے۔

TOPPOPULARRECENT