Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں بیف کی بریانی کا ثبوت نہیں : پولیس

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں بیف کی بریانی کا ثبوت نہیں : پولیس

علیگڑھ ۔ /21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے کالج کینٹین میں گائے کے گوشت کی بریانی پیش کرنے کی تجویز کا کوئی ’’ثبوت‘‘ نہیں پایا گیا ۔ پارلیمانی تحقیقاتی ٹیم نے بیف کی بریانی تنازعہ کی انکوائری کی اور اس کی تحقیقات میں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ۔ یہاں گائے کی بریانی بنائی گئی تھی جیسا کہ بعض دائیں بازو گروپس نے دعویٰ کیا تھا ۔ پولیس ٹیم نے اسٹیشن ہاوز آفیسر، سیول لائینس پولیس اسٹیشن کی زیرقیادت جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے کینٹین کا دورہ کیا اور یہاں سربراہ کئے جانے والے کھانے کا معائنہ کیا ۔ بعض دائیں بازو تنظیموں کی جانب سے شکایات موصول ہوتی تھیں کہ یہاں گوشت کی بریانی بنائی جارہی ہے ۔ تاہم ٹیم کو ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ۔ یہ تنازعہ اس وقت پیدا ہوا تھا جب ہندو تنظیموں کے کارکنوں نے الزام عائد کیا تھا کہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میڈیکل کالج کی کینٹین میں بیف ’’بریانی ‘‘ سربراہ کی جارہی ہے ۔ یونیورسٹی نے اس الزام کی فوری تردید کی گئی ۔
کنہیا کمار بے قصور ہے
فوری رہا کرنے شردیادو کا زور
جبل پور ۔ /21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جنتادل یو صدر شردیادو نے آج کہا کہ جنتادل یواسٹوڈنٹس یونین صدر کہنیا کمار جس کو غداری کے الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے بے قصور ہے اور انہوں نے اس کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔ شردیادو نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کنہیا بے قصور ہے ۔ حقائق سے پتہ چلتا ہے کہ اس نوجوان کو پھانسا گیا ہے ۔ لہذا انہیں فوری رہا کیا جانا چاہئیے ۔

TOPPOPULARRECENT