Thursday , June 21 2018
Home / Top Stories / علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں سیاست کی فن خطاطی نمائش کا اختتام

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں سیاست کی فن خطاطی نمائش کا اختتام

تین دن میں 5 ہزار سے زائد لوگوں نے مشاہدہ کیا ، تاریخی نمائش کے انعقاد پر اہل علیگڑھ کا سیاست سے اظہار تشکر

تین دن میں 5 ہزار سے زائد لوگوں نے مشاہدہ کیا ، تاریخی نمائش کے انعقاد پر اہل علیگڑھ کا سیاست سے اظہار تشکر
علیگڑھ ۔ 21 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ، کے اے نظامی سنٹر فار قرآنک اسٹیڈیز میں تین یوم سے جاری اسلامی فن خطاطی کے فن پاروں کی نمائش آج اختتام کو پہنچی ۔ روزنامہ سیاست نے کے اے نظامی سنٹر فار قرآنک اسٹڈیز کے تعاون سے اپنی نوعیت کی اس منفرد نمائش کا اہتمام کیا تھا ۔ تین دن میں زائد از 5000 مرد و خواتین طلباء وطالبات نے فن خطاطی کے فن پاروں کا مشاہدہ کیا جن میں غیر مسلم مرد و خواتین کی کثیر تعداد بھی شامل ہے ۔ واضح رہے کہ 19 مارچ کو وائس چانسلر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی لیفٹننٹ جنرل ( ریٹائرڈ ) ضمیر الدین شاہ نے اس نمائش کا افتتاح انجام دیا تھا ۔ آج کے اے نظامی سنٹر فار قرآنک اسٹیڈیز سنٹر سید ہاوز کامپلکس میں اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں اس سنٹر کے ڈائرکٹر پروفیسر احتشام احمد نظامی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ انہوں نے علم و عمل کے شہر علیگڑھ میں اس طرح کی غیر معمولی نمائش کے انعقاد پر روزنامہ سیاست کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیاست نے سارے ملک میں اسلامی فن خطاطی کے احیاء کا جو بیڑا اٹھایا ہے ۔

اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔ امید ہے کہ سیاست کی یہ کوششیں ثمر آور ثابت ہوں گی ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ خطاطی کے فن پاروں کی اس نمائش میں استاذ خطاط محمد نعیم صابری ، ممتاز مصور جناب عبدالطیف ، جناب محمد فہیم آرٹسٹ ، نصیر سلطان و دیگر کے تیار کردہ نمونے عوام کے مشاہدہ کے لیے رکھے گئے تھے جب کہ نمائش کے کامیاب اہتمام میں سیاست کے ارکان عملہ جناب ایم ایم بیگ ، سید ریحان ، محمد بشیر ، محمد سراج تجمل حسین اور محمد عظیم کے علاوہ جناب مظہر سید نے اہم رول ادا کیا ۔ شیخ نظام الدین لئیق فوٹو جرنلسٹ نے نمائش کے مناظر کو اپنے کیمرے میں قید کیا ۔ اختتامی تقریب میں مینجنگ ایڈیٹر سیاست جناب ظہیر الدین علی خاں نے سیاست کی جانب سے پروفیسر اے اے نظامی اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی حکام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملک کے اس اہم علمی مرکز میں فن خطاطی کی نمائش سے اس فن کے احیاء میں ضرور مدد ملے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT