Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں نقل نویسی کو روکنے دو مرحلے کاامتحان متعارف

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں نقل نویسی کو روکنے دو مرحلے کاامتحان متعارف

علیگڑھ، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام)علیگڑھ مسلم یونیو رسٹی نے اس ادارہ میں تعلیمی سال 2015-16 سے پیشہ وارانہ کورسیس میں داخلہ حاصل کرنے کیلئے ہونے والے امتحان کو دو مرحلے کے نظام پر مبنی کردیا ہے ، جو داخلہ ٹسٹ میں شفافیت کو بڑھانے کی کوشش ہے ۔ ترجمان اے ایم یو راحت ابرار نے بتایا کہ 2015-16 سیشن سے میڈیکل، انجینئرنگ اور گیارہویں جماعت کے کورسیس ک

علیگڑھ، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام)علیگڑھ مسلم یونیو رسٹی نے اس ادارہ میں تعلیمی سال 2015-16 سے پیشہ وارانہ کورسیس میں داخلہ حاصل کرنے کیلئے ہونے والے امتحان کو دو مرحلے کے نظام پر مبنی کردیا ہے ، جو داخلہ ٹسٹ میں شفافیت کو بڑھانے کی کوشش ہے ۔ ترجمان اے ایم یو راحت ابرار نے بتایا کہ 2015-16 سیشن سے میڈیکل، انجینئرنگ اور گیارہویں جماعت کے کورسیس کیلئے داخلہ امتحان ابتدائی ٹسٹ اور پھر قطعی داخلہ ٹسٹ پر مشتمل ہوگا ۔ ابتدائی ٹسٹ ملک بھر کے مختلف مراکز میں منعقد کیا جائے گا جبکہ قطعی امتحان اے ایم یو کیمپس میں ہوگا ۔ اس یونیورسٹی کی اکیڈیمی کونسل کے اس فیصلے کا پس منظر سال 2015-16 کیلئے منعقدہ انٹرنس ٹسٹ برائے ایم بی بی ایس ؍ بی ڈی ایس کو منسوخ کردیا جانا ہے کیونکہ ہائی ٹیک طرز کی نقل نویسی کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ ابرار نے کہا کہ اس فیصلہ سے بدعنوانی پر روک لگے گی ۔

TOPPOPULARRECENT