Wednesday , October 24 2018
Home / ہندوستان / علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے سنٹرس بند نہیں ہونگے :جاؤڈیکر

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے سنٹرس بند نہیں ہونگے :جاؤڈیکر

نئی دہلی،21دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فروغ انسانی وسائل پرکاش جاؤڈیکر نے یقین دلایا ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے تینوں سنٹرس کشن گنج، مرشدآباد اورملاپورم کوبند نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کُل ہندمجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کی قیادت میں ایک وفد کواس بات کا تیقن دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ان کا خیال ہیکہ جو ادارہ ایک بار کھل جائے ‘اسے بند نہیں ہونا چاہئے اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے سنٹرس کو بھی بند نہیں کیا جائیگا۔ ساتھ ہی جب وفد نے فنڈ جاری کرنے کے بارے میں توجہ دلائی تو انہوں نے کہاکہ فنڈ بھی جلد جاری کردیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ایک ہفتہ میں معاملہ صاف ہوجائیگا اور افسران کیساتھ میٹنگ کرکے اس سلسلے میں فیصلہ کرلیا جائیگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزاسداویسی کی قیادت میں ایک وفد نے مرکزی وزیر سے ملاقات کی تھی جس میں بہارایم آئی ایم کے صدر اور سابق رکن اسمبلی اختر الایمان، آفتاب احمد جنرل سکریٹری بہار،غلام شاہد جوائنٹ سکریٹری بہاراور عادل حسن آزاد ترجمان اور صدر یوتھ ونگ بہار شامل تھے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر کو ایک عرضداشت بھی پیش کی گئی جس میںاسداویسی نے یوجی سی آڈٹ رپورٹ میں کی گئی سفارش پر سخت اعتراض کیا اور مرکزی وزیرسے یہ یقین دہانی چاہی کہ تینوںسنٹروں کوبند نہ کیا جائے ۔
ہماچل پردیش کے
نئے چیف منسٹر کا انتخاب
نئی دہلی ؍ شملہ۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی امکان ہیکہ ہماچل پردیش کیلئے اپنے ارکان اسمبلی میں سے ایک کا انتخاب کرے گی۔ 5 میعادوں سے منتخب جئے رام ٹھاکر پسندیدہ امیدواروں میں شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT