Wednesday , December 19 2018

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر کی بیوی کا واٹس اپ پر طلاق دینے کا شوہر پر الزام

علیگڑھ( یو پی ) ۔12نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کی بیوی نے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا ہے کہ اُس نے واٹس اپ کے ذریعہ اس کو طلاق دے دی ہے ۔ پولیس کے بموجب گذشتہ ہفتہ اس خاتون نے پولیس سے ربط پیدا کرتے ہوئے اپنے شوہر پر اذیت رسانی اور اپنے مکان کومقفل کردینے کا الزام عائد کیا ہے تاکہ وہ داخلہ سے سے محروم رہے ۔ ایس ایس پی راجیش پانڈے نے کہا کہ بیوی گذشتہ ہفتہ اس سے ملاقات کر کے اپنے شوہر پر الزام عائد کرچکی ہے کہ اسے واٹس اپ پر طلاق کی دو نوٹسیں روانہ کی گئی ہے ۔ خاتون نے معاملہ کی یکسوئی کی درخواست کی ۔ پولیس نے پروفیسر کو یکسوئی کے عمل کی اطلاع دی لیکن اس نے کوئی جواب نہیں دیا اور نہ عہدیدار سے ملاقات کی ۔

TOPPOPULARRECENT