Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / علیگڑھ مسلم یونیورسٹی یونین کے سابق نائب صدر پر حملہ

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی یونین کے سابق نائب صدر پر حملہ

دو مسلح حملہ آور فائرنگ اور چاقو گھونپنے کے بعد فرار ، زخمی کی حالت مستحکم
علیگڑھ 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق نائب صدر پر دو حملہ آوروں نے آج فائرنگ کرنے کے بعد چاقو گھونپ دیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔سابق نائب صدر یونین ندیم انصاری کو جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں شریک کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کہاکہ ان کی حالت مستحکم اور خطرہ سے باہر ہے۔ انصاری نے پولیس کو دیئے ہوئے بیان میں اس یونیورسٹی کے دو سابق طلباء سلمان اور ارمان کے نام بتائے جو بدایوں کے متوطن ہیں۔ اس واقعہ کی اطلاع جیسے ہی عام ہوئی طلبہ کی کثیر تعداد میڈیکل کالج ہاسپٹل پر جمع ہوگئی۔ اور حملہ آوروں کو فی الفور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ وائس چانسلر طارق منصور کے بشمول یونیورسٹی کے متعدد سینئر عہدیداروں نے دواخانہ پہونچ کر زخمی نوجوان کی عیادت کی اور تمام ضروری مدد مہیا کرنے کا تیقن دیا۔

TOPPOPULARRECENT