Sunday , May 27 2018
Home / ہندوستان / علیگڑھ میں کرسمس منانے والوں کو ہندو تنظیم کی دھمکیاں

علیگڑھ میں کرسمس منانے والوں کو ہندو تنظیم کی دھمکیاں

علیگڑھ ( یوپی ) ۔18 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) ہندو جاگرن منچ نے علیگڑھ کے تمام اسکولس کو کرسمس منانے کے خلاف انتباہ اور دھمکیاں دی ہیں کہ اگر وہ ایسا کریں تو اس کے خطرے کے خود ہی ذمہ دار ہوں گے ۔اس انتباہ نے تمام تعلیمی اداروں میں خطرے کی گھنٹیاں بجانا شروع کردی ہیں ۔ خاص طورپر عیسائی اسکولس میں جہاں یہ تہوار طلبہ اور ارکان عملہ ملکر مناتے ہیں ایک مراسلے میں تنظیم میں اسکولس کو انتباہ دیا ہے کہ روایتی کرسمس تقریبات نہ منائی جائیں۔

TOPPOPULARRECENT