Tuesday , December 19 2017
Home / ہندوستان / علیگڑھ یونیورسٹی میں سرسید احمد خان کی یوم پیدائش تقریب

علیگڑھ یونیورسٹی میں سرسید احمد خان کی یوم پیدائش تقریب

علیگڑھ 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خاں کی 198 ویں یوم پیدائش تقریب آج یونیورسٹی کیمپس میں پرامن طریقہ سے منائی گئی جبکہ طلباء کے ایک گوشہ نے درہم برہم کرنے کی دھمکی دی تھی۔ طلباء کا ایک گروپ عالمگیر کے قتل کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے گزشتہ چند دنوں سے وائس چانسلر کی رہائش گاہ کے روبرو احتجاجی دھرنا پر ہے جبکہ بیچلر آف سوشیل ورک کے طالب علم کو یونیورسٹی کیمپس میں 18 ستمبر کے دن گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ اگرچیکہ ایف آئی آر میں 5 افراد بشمول بعض سابق طلباء کے نام شامل ہیں لیکن کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ سینکڑوں طلباء نے کل دھرنا کے مقام پر بعد نماز جمعہ زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور مہلوک کے والد سے اظہار یگانگت کیا جوکہ اس دھرنا میں شامل تھے۔ متوفی کے والد شمیم احمد نے بتایا کہ ان کے بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاجی دھرنا جاری رکھیں گے۔ انھوں نے الزام عائد کیاکہ یونیورسٹی اڈمنسٹریشن سے وابستہ بعض بااثر افراد سی بی آئی تحقیقات کے مطالبہ میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں تاکہ حقائق کی پردہ پوشی کی جائے۔ تاہم یونیورسٹی حکام نے کل شب احتجاجی طلباء کو یہ ترغیب دی کہ سرسید تقاریب میں رخنہ نہ پیدا کریں۔ اگرچیکہ طلباء نے احتجاج کو جاری رکھا لیکن تقریب مقام تک جانے کی کوشش نہیں کی جبکہ تقریب گاہ کے قرب و جوار میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ اس موقع پر کیرالا کے وزیر تعلیم مسٹر پی کے ابوبکر اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر لیفٹننٹ جنرل ضمیرالدین شاہ نے مخاطب کیا۔

TOPPOPULARRECENT