Saturday , January 20 2018
Home / ہندوستان / علیگڑھ یونیورسٹی کی ترقی کیلئے کام کرونگا

علیگڑھ یونیورسٹی کی ترقی کیلئے کام کرونگا

مظفر نگر 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی گورننگ کونسل میں اپنی نامزدگی پر تنقید و تعریض کے پیش نظر بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بھرتیندرا سنگھ نے آج کہا کہ یونیورسٹی سے متعلق مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے ۔ اور طلباء کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں گے ۔ مسٹر سنگھ جو کہ پارلیمانی حلقہ بجنور کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ بتایا

مظفر نگر 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی گورننگ کونسل میں اپنی نامزدگی پر تنقید و تعریض کے پیش نظر بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بھرتیندرا سنگھ نے آج کہا کہ یونیورسٹی سے متعلق مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے ۔ اور طلباء کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں گے ۔ مسٹر سنگھ جو کہ پارلیمانی حلقہ بجنور کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ بتایا کہ یونیورسٹی میں میری نامزدگی پر میں بہت خوش ہوں اور میری پارٹی نے یونیورسٹی کی خدمت کیلئے موقع فراہم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کو مالی امداد کی فراہمی کیلئے مرکز سے بھر پور نمائندگی کریں گے ۔ مسٹر بھرتنندر سنگھ مظفر نگر فسادات کے ملزم ہیں ۔ یونیورسٹی کے باوقار عہدہ پر ان کی نامزدگی پر محتلف گوشوں سے تنقیدیں کی جارہی ہیںاور ان کی نامزدگی کو مسلم یونیورسٹی کی خود مختیاری اور خصوصی کردار کو مسخ کرنے کی کوشش سے تعبیر کیا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ وزارت فروغ انسانی وسائل سے لوک سبھا کے کوٹہ سے 6 ارکان کو علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کورٹ کیلئے نامزد کیا ہے جس میں 2 متنازعہ ارکان پارلیمنٹ بھرتنند سنگھ اور علیگڑھ ایم پی ستیش کمار بھی شامل ہیں ۔ جنہوں نے گذشتہ سال یونیورسٹی کے احاطہ میں راجہ مہندرا پرتاپ سنگھ کی صد سالہ تقاریب منانے کے مطالبہ پر احتجاجی مظاہرہ کی قیادت کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT